ہم نے وزیر اعظم کا ووٹ دیا آپ نے ہمیں کیا دیا؟،عبدالقادر گیلانی

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبد القادر گیلانی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہم نے آپ کو وزیر اعظم کا ووٹ دیا آپ نے ہمیں کیا دیا؟، ہم کسی کی مرہون منت نہیں ہیں، ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، وزیر اعظم ہوتے تو بتاتے آپ پاپولر نہیں ہیں لیکن آپ کو قومی مفاد میں سپورٹ کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقادر گیلانی نے  کہا کہ ٹیکس ملتا ہے تو لاہور کی اورنج لائن بنتی ہے، کیا ہمیں بجٹ کو منظور کرنا چاہیے؟ ہمیں لاہور کے برابر بجٹ دیں اور سیکرٹریٹ بحال کریں۔

Back to top button