ہندوآبادی کی جھگیوں میں آگ پوجا پاٹ کےدوران لگی

کراچی کےعلاقے لیاقت آباد میں لیاری ندی کےکنارےہندوآبادی کی جھگیوں میں آگ جھونپڑی میں عبادت کےلیےجلائےگئے دیے سے لگی جس کے نتیجے میں 180 جھگیاں جل گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنراورسب ڈویژنل مجسٹریٹ لیاقت آباد فہیم خان کے مطابق اس آبادی کےپرانےرہائشی پھول فروش بیرجوولد موتی لال نے بیان دیا ہے کہ وہ اس آبادی میں اپنی والدہ کےساتھ رہائش پذیرہے۔
اس کی والدہ گزشتہ رات ماموں کےگھرگئی ہوئی تھی اوراس کے بھائی پھول بیچنےکےلئےگئےہوئے تھے جب کہ ایک بھائی کھلونےبیچنے گیا تھا۔ گھرمیں اس کی چھوٹی بہن اور9 سالہ بھتیجی تھی۔ بیرجوکےمطابق اس نےتیل منگوایا پھراس کی بہن نےچراغ جلا کرپیٹی پررکھ دیا۔ بیرجو کےمطابق وہ روٹیاں لینےچلا گیا جب کہ بھتیجی کھیلنےکےلیےباہرنکلی توتیل ختم ہونے پربجھنےسےقبل چراغ سےشعلہ لپکا جس سےجھگی میں آگ لگ گئی، جوتیزہوا کی وجہ سےپوری آبادی میں پھیل گئی۔
بیرجوکا کہنا ہےکہ وہ روٹیاں لے کرواپس آیا تو پوری آبادی شعلوں کی لپیٹ میں تھی۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ لیاقت آباد فہیم خان کےمطابق یہ ابتدائی شہادت سامنے آئی ہےتاہم اس سلسلےمیں تحقیقات جاری ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ابتدائی سروے کےمطابق جلنےوالی جھگیوں کی تعداد 180 ہےاور200 سےزائد افراد متاثرہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button