یاسمین راشد سمیت 17 خواتین کارکنوں کی رہائی کا حکم

تحریک انصاف کی سینئر رہنما یاسمین راشد سمیت 17 خواتین کارکنوں کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 17 خواتین کارکنان کی نظربندی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور تمام کارکنان کی نظربندی کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی سابق وزیر یاسمین راشد کی نظربندی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے تمام خواتین کی فوری رہائی کا حکم دیا۔

Back to top button