یورپ نے افغانستان میں مغرب کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

یورپی یونین نے افغانستان میں مغرب کی ناکامی کا عتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے مغربی افواج کا اجتماعی انخلا بہت بڑی ناکامی ہے ۔

اس حوالے سے یورپی یونین میں قرارداد بھی پاس کی گئی ہے  جس میں یورپ سے افغان مہاجرین کو کسی صورت میں واپس نہ بھجنے پر زور دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے 30 اگست 2021 کی شب افغانستان سے انخلا مکمل کرلیا تھا جس پر یورپی ممالک نے امریکا پر جلد بازی میں انخلا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ادھر امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مزید رکنا اس کے فوجیوں اور شہریوں کیلئے نقصان دہ ہوسکتا تھا۔

Back to top button