یوریا کھاد کا بحرا ن، گندم کی فضل متاثر ہونیکا خدشہ

پنجاب بھر میں یوریا کھاد کا بحرا ن پیدا ہونے کے سبب 3 ہزار  750 روپے کی کھاد کی بوری 5 ہزار  200 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ گندم کی پیداوار بڑھا کر اس سال نہ صرف خود کفالت حاصل کریں گے بلکہ فاضل گندم برآمد بھی کی جائے گی لیکن یہ دعویٰ الٹ ہوتا دکھائی دینے لگا ہے۔15 دسمبر تک گندم کو پہلے پانی کے ساتھ جو کھاد دی جاتی ہے وہ دستیاب نہیں جس پر کسان سخت پریشان ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ فی ایکڑ  پیداوار بہت کم ہوگی۔

Back to top button