یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات کیلئے افسران نامزد

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے افسران کو نامزد کر دیا ہے۔
نامزد کئے گئے افسران میں انسپیکٹر ہادی پرستان، انسپیکٹر عبداللہ، انسپیکٹر وقار اعوان اور سب انسپیکٹر ارتضا انصر شامل ہیں، یہ افسران ایف آئی اے کے مختلف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں تعینات ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ’افسران کے موبائل نمبرز اور ای میل بھی شئیر کر دیے گئے ہیں۔ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات شیئر کرنے کے لئے افسران سے رابطہ کریں۔ معلومات شئیر کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
