دپیکا پڈوکون نےخوبصورتی کیلئے کونسی سرجری کروائی؟

بھارتی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی خوبصورتی کو قدرتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی مصنوعی خوبصورتی یا سرجری کا سہارا نہیں لینا پڑا ہے، میں نے ہمیشہ اپنی قدرتی روپ کو ہی قائم کرنے کی کوشش کی ہے جس سے کافی مطمئن ہوں۔
بھارتی میڈیا کو دیئے ایک حالیہ انٹرویو میں عالمی شہرت یافتہ خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں ہر اداکارہ کی طرح انہیں بھی اپنی خوبصورتی کو مزید نکھارنے کیلئے مختلف سرجریز کے مشورے دیئے گئے تھے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ خود پر پراعتماد رہا ہے اور میں ہمیشہ سے ہی اپنی خوبصورتی سے مطمئن تھیں اس لئے کبھی ایسے فضول مشوروں پر توجہ نہیں دی۔دپیکا پڈوکون نے بتایا کیا کہ جب انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تو وہ صرف 18 سال کی تھیں، تب انہیں کسی نے پرکشش نظر آنے کے لیے چھاتی کی سرجری کروانے کا مشورہ بھی دیا تھا جبکہ کئی لوگوں نے انہیں گوری رنگت کیلئے سرجری کا مشورہ دیا۔
اداکارہ نے اِن تمام مشوروں کو بدترین قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ان مشوروں پر عمل نہ کر کے بہت اچھا کیا وہ بغیر کسی سرجری کے بھی کامیاب اداکارہ ہیں اور ایسے مشورے نہ ماننے پر وہ خود اپنی شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ کی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، جان ابراہیم کے ساتھ ریلیز ہونے والی پٹھان نے جہاں کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے وہیں اداکارہ کو فلم میں شاندار اداکاری پر معروف امریکی میگزین ٹائمز کے سرورق پر بھی جگہ دی گئی تھی۔
دپیکا پڈوکون اب تک بے شمار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کی معروف فلموں میں پٹھان سرفہرست ہے جوکہ اب تک ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے، ٹرپل ایکس، پدماوت، باجی رائو مستانی، گہرائیاں، یہ جوانی ہے دیوانی، چنائی ایکسپریس، فائٹر، پروجیکٹ کے، یپی نیو ائیر، پیکو، تماشا، کاکٹیل، ریس ٹو، لوو آج کل، ہائوس فل، دیسی بوائیز، بچنا اے حسینو، ایشوریا، ہائوس فل، لوو آج کل، دیسی بوائز اور دیگر شامل ہیں۔
