یوٹیوبر نے پولیس اہلکار کی ریٹائرمنٹ کو یادگار بنادیا

امریکا کے معروف یوٹیوبر نے ریٹائر ہورہے ایک پولیس اہلکار کو ہیلی کاپٹر کی سواری کراکر ان کی ریٹائرمنٹ کو یادگار بنادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹائر ہونے والے پولیس اہلکار کے لیے امریکی یوٹیوبر کا شاندار کارنامہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے۔صرف یوٹیوب پر اسے 7 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔
یوٹیوبر کے مطابق پولیس کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں ان سے شہر سینٹ لوئس میں آکر ایک خصوصی درخواست پوری کرنے کا کہا گیا۔
