1گھنٹے میں249 چائے کے کپ بنانیوالی خاتون کانام گنیز ورلڈ ریکارڈزشامل

جنوبی افریقہ کی ایک خاتون نے ایک گھنٹے میں 249 چائے کے کپ بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔

میڈیا رپورٹس میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایک خاتون نے جنوبی افریقا میں اگنے والی روئبوس نامی سرخ پتوں والی مقامی چائے بنائی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق خاتون کو ریکارڈ بنانے کیلئے ایک گھنٹے میں 150 کپ چائے بنانے کی ضرورت تھی اور اس دوران خاتون نے روئبوس کے تین مختلف فلیورز اصلی چائے، ونیلا اور اسٹرابری بنائی، خاتون نے یہ چائے ٹی بیگ سے بنائی۔

Back to top button