سابق افغان حکومت کے 100 سے زائد عہدیداروں کے قتل کا انکشاف

افغانستان میں طالبان اور ان کے اتحادیوں نے 100 زائد ایسے افراد کو قتل کیا ہے جو سابق حکومت میں شامل تھے، اس بات کا انکشاف اقوام متحدہ کی حالیہ جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
یو این کی جاری کردہ تازہ رپورٹ میں افغانستان کے نئے بنیاد پرست حکمرانوں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔
جاری کردہ رپورٹ رپورٹ کے مطابق سیاسی بنیادوں پر ہونے والے قتل کے علاوہ طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد خواتین کے حقوق کو بھی دبایا اور شہریوں کے حق احتجاج پر بھی بندشیں لگائی گئی۔
وزیراعظم اپنے اثاثوں بارے کسی کو جوابدہ نہیں ہیں
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانسان کی سابق حکومت کے ارکان ، سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور نیٹو افواج کے ساتھ کام کرنے والوں کے لیے عام معافی کے اعلان کے باوجود، اقوام متحدہ کے افغانستان سے متعلق مشن کو قتل، جبری گمشدگیوں اور ان شہریوں کے خلاف دیگر اقدامات کی باوثوق اطلاعات مل رہی ہیں۔
