معروف بھارتی شو ’’بگ باس 15‘‘ کا ٹائٹل تیجسوی پرکاش نے جیت لیا

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 15 کا ٹائٹل بھارت کی ٹی وی سٹار تیجسوی پرکاش نے اپنے نام کر لیا۔

چار ماہ تک جاری رہنے والے شو میں تیجسوی پرکاش سب سے مضبوط اُمیدوار قرار پائیں جبکہ پراتک سہجپال اور کرن کندرا دوسرے اور تیسرے رنر اپ قرار دیئے گئے ہیں۔

بگ باس 15 کے فائنل میں تیجسوی پرکاش، کرن کندرا، پراتک سہجپال، شمیتا شیٹی اور نشانت بھت سمیت 5 کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جنہیں فائنل میں ایک سوٹ کیس پیش کیا گیا۔

مادھوری ڈکشٹ ویب سیریز سے دوبارہ شوبز انٹری کو تیار

ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تو اس دوڑ میں ماڈل پراتیک سہجپال اور تیجسوی پرکاش باقی رہے جس کے بعد تیجسوی پرکاش نے سہجپال کو شکست دے کر بگ باس 15 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

رئیلٹی شو بگ باس سیزن 15 کے فائنل میں فاتحین گوتم گلاٹی، روبینہ دلائک، شویتا تیواری، اروشی ڈھولکیا اور گوہر خان نے پرفارم کیا۔

Back to top button