10 سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی پاک بحریہ میں شمولیت

پی این ایس طغرل اور 10 سی کنگ ہیلی کاپٹرز کو پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے،
اس حوالے سے نیوی ڈاکیارڈ میں ہونیوالی تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی تھے، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا۔
پہلے پی این ایس طغرل بحری جہاز کو قطر کی جانب سے تحفے میں دیئے گئے سی کنگ ہیلی کاپٹرز کے ساتھ بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل امجد خان نیازی نے اس بات پر زور دیا کہ پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹروں کی شمولیت پاکستان کی علاقائی سالمیت اور سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے اس کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔
انہوں نے مختلف بحری اقدامات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاک بحریہ کے کردار کی بھی وضاحت کی، صدر عارف علوی نے پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید ترین جہاز اور ہیلی کاپٹروں کی شمولیت کو سراہا۔
خورشید شاہ کو مزید حراست میںرکھنا غیرقانونی قرار
انہوں نے اس بات پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا کہ طاقت ور اور بہترین صلاحیت کا بحری بیڑہ اور اس کی فضائی شاخ حکومت کی پالیسی کے مطابق امن و استحکام کو فروغ دیتے ہوئے قومی سمندری سرحدوں کی حفاظت کرتے رہیں گے۔
