ایس ای سی پی کا ہسکول سکینڈل کی تحقیقات کا آغاز

ہسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات میں ایف آئی اے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔
ایف آئی اے کی طرف سے جانچ کی گئی زیادہ تر معلومات حقائق پر مبنی ہیں، جنہیں کمپنی پہلے ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سامنے ظاہر کر چکی ہے، کسی بھی قسم کے الزامات میں موجودہ بورڈ اور انتظامیہ کو شامل نہیں کیا جانا چاہئے۔
پاکستان سٹاک کو جاری نوٹس میں آئل مارکیٹنگ کمپنی نے مطلع کیا کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سنگین فراڈ کی تحقیقات کے حوالے سے فرانزک آڈٹ کیلئے ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنسی فرم کو بطور تفتیش کار مقرر کیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے ہسکول پر مختلف بینکوں میں قرضوں کے حصول میں بدانتظامی اور پیٹرولیم مصنوعات کی جعلی خریداری کے لیے اس رقم کے استعمال کے الزامات کے حوالے سے شروع کیے گئے مقدمے کی سماعت میں سندھ ہائی کورٹ نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے 13 معزول اور سابق عہدیداروں کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
نواز شریف، مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
این بی پی کے عہدیداران سلیم سلیمی، جمال باقر، اکبر حسن خان اور دیگر نے اپنے وکیل ارشد طیب علی کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی کہ وہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کو تیار ہیں، لیکن انہیں ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔
