لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کو کالعدم قرار دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیخلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے منصوبے کو کالعدم قرار دے دیا، جبکہ روڈا کے ترمیمی آرڈیننس کی دفعہ 4 کو بھی غیر قانونی اورآئین سے متصادم قرار دیدیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا ماسٹر پلان بنیادی دستاویز ہے اور قانون کے تحت تمام اسکیمیں ماسٹر پلان کے ماتحت ہوتی ہیں لہٰذا ماسٹرپلان کے بغیربنائی گئی کوئی بھی سکیم غیرقانونی ہے۔

عدالت کے مطابق روڈا ترمیمی آرڈیننس کی دفعہ 4 آئین کے آرٹیکل 144 اے سے متصادم ہے، روڈا کا ترمیمی آرڈیننس بھی آئین کے لوازمات پورے کرنے میں ناکام رہا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ زرعی اراضی اس وقت لی جا سکتی ہے جب باقاعدہ ایک لیگل فریم ورک موجود ہو۔

پاکستان کرپٹ ممالک کی فہرست میں 16درجے اوپر آ گیا

Back to top button