نواز شریف، مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

سابق وزیراعظم نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر طویل مشاورت، دونوں رہنماؤں نے حکومت سے عوام کو نجات دلانے کیلئے تحریک تیزکرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف لانگ مارچ اوران ہاؤس تبدیلی سمیت مختلف اہم قومی امور پر بھی مشاورت کی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو آج پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی اعتماد میں لیا۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی، اب ان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آ چکا، اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جوبھی فیصلہ ہوگا، اس کا (ن) لیگ بھرپور ساتھ دے گی۔

ایس ای سی پی کا ہسکول سکینڈل کی تحقیقات کا آغاز

Back to top button