پاکستان کرپٹ ممالک کی فہرست میں 16درجے اوپر آ گیا

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے کرپٹ ممالک کے حوالے سے فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان اس فہرست میں 16 درجے اوپر آ گیا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کر دیا، کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140ویں نمبر پرآ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2020 میں پاکستان کا دنیا میں نمبر 124واں تھا اور 2020 میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا گزشتہ سال سکور 31 تھا جب کہ 2021 میں پاکستان کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس کا سکور 28 ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پلڈاٹ سربراہ کے مطابق حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ چیزیں بہتری کی جانب کیوں نہیں جا رہیں؟ کرپشن کیخلاف بیانیہ لے کر پی ٹی آئی حکومت میں آئی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کو کالعدم قرار دیدیا

رینکنگ میں سکور اوپر جانے کا مقصد کرپشن میں کمی ہے، 2010 سے 2017 تک ریکنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

Back to top button