ترکی میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج

ترکی میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا اور شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہے۔
استنبول کے گورنر علی یرلی کایا کی جانب سے ٹریفک میں پھنسے شہریوں سے اپیل کی گئی کہ گاڑیاں جہاں کہیں بھی پھنسی ہیں انہیں وہیں کھڑی کر کے چابیاں متعلقہ حکام کو دے دیں۔

شدید برف میں پھنسے شہریو ں کے قیام کے لیے شہر کی تمام مساجد کے دروازے بھی کھول دیے گئے، استنبول ائیرپورٹ کے رن ویز پر بھی مسلسل برفباری سے برف کی موٹی تہہ جم گئی اور برف کے دباؤ سے ائیرپورٹ پر قائم گودام کی چھت گرگئی۔

استنبول ائیرپورٹ پر بدھ کی صبح 4 بجے تک تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

مسلمان ہونے کی وجہ سے وزارت سے ہٹایا گیا

Back to top button