ارطغرل غازی کے اداکار ’’آرتک بے‘‘ انتقال کرگئے

ترک ڈرامہ سیریز ’’ارطغرل غازی‘‘ میں اہم کردار نبھانے والے اداکار آئبرک پیکجن المعروف آرتک بے دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔

اداکار کے انتقال کی خبر ڈرامہ کے پروڈیوسر اور ہدایت کار مہمت بوذداغ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دی گئی۔

پروڈیوسر اور ہدایتکار نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ہمارے پیارے آئبرک، جنہوں نے ارطغرل غازی میں اپنے شاندار کام کی وجہ سے جان ڈالی، وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے، میں اپنے بھائی کے لیے اللہ پاک سے رحم کی دعا کرتا ہوں۔

مہمت نے مزید کہا کہ میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے لیے اس مشکل وقت میں صبر اور ہمت کی دعا کرتا ہوں، کچھ روز قبل آئبرک پیکجن نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں جو آہستہ آہستہ جگر اور گردوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مہوش حیات کو سانڈے کا تیل کیوں یاد آ گیا؟

اداکار کے مطابق بدقسمتی سے ان کی بیماری کی شروعات میں کسی قسم کی علامات سامنے نہیں آئی تھیں لیکن اب یہ شدت اختیار کرچکا تھا، ان کی کیمو تھراپی شروع ہو چکی۔

Back to top button