پنجاب کی 11رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کی 11رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ہونیوالی تقریب میں گورنر بلیغ الرحمان نے نگران کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

پنجاب کی11 رکنی نگران کابینہ  میں بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم ،ابراہیم مراد، تمکینت کریم، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، وہاب ریاض، سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق شامل ہیں ۔

نگراں کابینہ کے وزراء اور ان کے رشتہ داروں کو حلف برداری کی تقریب کے دعوت نامے جاری کردیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ آج خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق عبدالحلیم قصوریہ، حامد شاہ، سید مسعود شاہ، غفران اور تاج محمد آفریدی کو نگراں سیٹ اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز، فضل الہیٰ ، عدنان جلیل، شفیع اللہ اور شاہد خان بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہونگے۔ جب کہ دیگر ممبران میں محمد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی شامل ہیں۔

نہیں چاہتےپاک بھارت کشید گی سے دونوں طرف لاشیں گریں

Back to top button