16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کئے جا نے کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری بھیج دی جس میں 16 جون سے پیٹرول 4 روپے 20 پیسے مہنگا کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔سمری میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3روپے50پیسےبڑھانے کی تجویز ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین موجودہ لیوی پر کیا گیا ہے، اس وقت پیٹرول پر فی لیٹرلیوی 4 روپے80پیسے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 5روپے 14 پیسے ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Back to top button