پاک فوج کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے

پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹ چلانے والے ایک سیاسی جماعت کے دو کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا. جو میجرجنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ہینڈل استعمال کر رہے تھے.
پاک فوج کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے، میجر جنرل ریٹائرڈ فیصل مشتاق اور میجر جنرل ریٹائرڈ اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس جعلی نکلے۔ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ پاک فوج کے ریٹائرڈ آفیسرز کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جارہا تھا، تاثر دیا جارہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جارہی ہے۔
پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ان دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کردیا ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


