ڈالر 200 روپے کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آج کے دن کو ملک کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ جب ڈالر 200 روپے کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے، ڈالر گزشتہ روز 199 روپے پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی دوپہر 1 بج کر 45 منٹ کے قریب انٹربینک مارکیٹ میں 200 روپے 10 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
اگر گزشتہ روز کی بات کی جائے تو ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، سیشن کے اختتام پر ڈالر 199 روپے پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ روز بند ہونے کی شرح 199 روپے پر ریکارڈ کی جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اختتامی شرح 198.39 روپے رہی جو 200 روپے کے سنگ میل کے قریب ہے۔
آج کی شرح مبادلہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ایف اے پی کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے بتایا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا ‘سیاہ ترین دن’ ہے۔
سابق ٹریژری ہیڈ اسد رضوی نے میٹیس گلوبل کو بتایا کہ ‘پنشن کی لاگت، گردشی قرض (25 کھرب روپے)، 12 کھرب روپے کے عوامی ادارے اور تقریباً 8 فیصد کا مالیاتی خسارہ پائیدار نہیں اور روپے پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔

Back to top button