سکیورٹی فورسز کی مدد سے بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوا

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی مدد سے ہی بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابقآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ان کا استقبال کیا، جہاں انہوں نے فیکلٹی ممبرز کی کارکردگی کو سراہا اور فیکلٹی سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آئی کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورس شرکا مستقبل کی جنگوں کے چیلنجز اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہیں۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کالج کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی، شرکا کو موجودہ جنگی چیلنجز سے نبرآزما کی تلقین کی۔
سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بہتر امن و امان سے صوبے بھر میں سماجی و اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی،اور سکیورٹی فورسز کی مدد سے بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوا۔
