معیشت اورتوانائی کیلئے وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر مقرر

مسلم لیگ (ن) کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اور پارٹی کی معاشی ٹیم کے رکن بلال اظہرکیانی کووزیراعظم شہباز شریف نے معیشت، توانائی کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہرکیانی کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

نوٹیفکیشن وزیراعظم کی سپیشل سیکرٹری سارہ سعید کے دستخطوں سے جاری ہوا ہے، بلال اظہرکیانی کی عہدے پر تقرری اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے، بلال اظہرکیانی عہدے کی تنخواہ اور مراعات نہیں لیں گے۔

Back to top button