سابق کرکٹر کامران اکمل کا گھر کے باہر سے بکرا چوری

شہر لاہور میں رہائش پزیرسابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا عید الاضحیٰ کے موقع پرقربان کرنے کےلیے لایا گیا ایک بکرا ان کی رہائش گاہ کے باہر سے چوری ہوگیا۔
کامران اکمل کے والد کے مطابق عید الاضحیٰ پر سنت ابراہیمی ادا کرنے کےلیے ہم 6 بکرے خرید کر لائے تھے، رات کے کسی پہر میں ہمارے لائے گئے 6 بکروں میں سے ایک بکرا چوری ہوگیا اور اس بات کا ہمیں صبح پتہ لگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی سوسائیٹی کے منسلک عہدیدارن اور سکیورٹی کو اس معاملے کی رپورٹ درج کرادی ہے۔
