ٹینس سٹار رافیل نڈال ومبلڈن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل سے دستبردار

سپین کے ٹینس سٹاررافیل نڈال ومبلڈن میں آج شام ہونے والے چیمپئن شپ کے سیمی فائنل سے دستبردار ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق رافیل نڈال پیٹ کی تکلیف کے سبب سیمی فائنل کا میچ کھیلنے سے کاثر، اطلاعات میں بتایا جا رہا کہ اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز کے خلاف میچ میں پیٹ کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ اپنے آپ کوومبلڈن میں آج شام ہونے والے چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میچ کےلیے فٹ نہیں سمجھتے اور ساتھ ساتھ اسکے انہوں نے سیمی فائنل سے دستبرداری کا اعلان بھی کردیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آج شام ومبلڈن کے سیمی فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ نک کرائیوس سے ہونا تھا۔

Back to top button