اداکارہ تارامحمود کے اب تک شادی نہ کرنے کی کیا وجہ ہے؟

پاکستان کی معروف اداکارہ تارا محمود نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

ایک ٹی وی کو دیئے گئےانٹرویو میں میزبان کی جانب سے شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر اداکارہ تارا محمود نے کہا کہ اس حوالے سے میں بہت خوش قسمت رہی ہوں، شادی کے لیے کبھی دل ہی نہیں کیا۔

اداکارہ کا کہناتھا میں آزادی ملنے کے بعد کیرئیر میں خاصی مصروف رہی ہوں، تعلیم کے لیے امریکا ہو کر آئی اس کے بعد میرا سارا فوکس کیرئیر پر تھا۔

تارا محمود نے کہا اب جب میں ایک مقام پر پہنچ گئی ہوں تو میں اس حوالے سے سوچ رہی ہوں،کسی بھی انسان کو معاشرے کی جانب سے پریشر پر شادی نہیں کرنی چاہیے۔

Back to top button