سب سے وزنی گولڈ فش پکڑی گئی

برطانیہ میں اب تک سب سے وزنی گولڈ فِش پکڑی گئی جس کا وزن لگ بھگ 67 پاؤنڈ چار اونس یا 30 کلوگرام بتایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بلیو واٹر لیکس کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ یہ ایک انوکھا واقعہ ہے جس میں دوسری بڑی گولڈفِش گرفت میں آئی ہے۔ شوخ نارنجی رنگ کی اس مچھلی کو’کیرٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ تین نومبر کو یہ مچھلی ایک برطانوی فشنگ کھلاڑی اینڈی ہیکٹ نے پکڑی تھی لیکن اس نے اتنی قوت لگائی کہ اسے قابو کرنے میں 25 منٹ کا عرصہ لگا۔
رپورٹس کے مطابق اینڈی نے بتایا کہ یہ اپنی بڑی جسامت کی وجہ سے پانی کے اندر بھی واضح اور بڑی دکھائی دے رہی تھی۔ تاہم اب تک اس مچھلی کی نہ پکڑے جانے کی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی۔
واضح رہے کہ بلیوواٹرلیکس تنظیم مچھلیاں پکڑنے والوں کو خاص مقامات دیتی ہے جہاں وہ اپنا شوق پورا کرسکتے ہیں تاہم ایک شرط ہوتی ہے کہ مچھلی 50 پاؤنڈ کے لگ بھگ وزنی ہو لیکن بسا اوقات 90 پاؤنڈ تک کی مخلوق بھی گرفت میں آجاتی ہے،تاہم مچھلی پکڑنے اور اس کا وزن کرنے کے بعد دوبارہ اسے پانی میں چھوڑدیا گیا ہے۔
