خیبرپختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیس سامنے آ گئے

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی ریجنل لیبارٹری نے تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ میں 28 ماہ کا بچہ اور لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی میں 26 ماہ کی بچی پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہیں۔

رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 5 ہو گئی ہے، جن میں بنوں سے دو، لکی مروت، تورغر اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ایک کیس شامل ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد اب 10 ہو گئی، جن میں خیبرپختونخوا سے 5، سندھ سے 4 اور پنجاب سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Back to top button