200سال پرانا جزیرہ فروخت کیلئے پیش

انگلینڈ میں 200سال پرانے جزیرہ کو فروخت کیلئے پیش کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں ڈیون کے ساحل کے قریب چھ ایکڑ پر مشتمل پرائیویٹ ساحل سمندر، قلعہ اور لگژری ہوٹل کے منصوبے کے ساتھ ایک جزیرہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیاگیا۔ڈریک نامی جزیرہ، پلائی ماؤتھ سے صرف 600 گز کے فاصلے پر واقع ہے جو سینکڑوں سالوں تک فوجی دفاع کے طور پر استعمال کیاگیا۔

جزیرے پر 18ویں صدی کی توپیں اب بھی پوزیشن میں رکھی ہیں۔جزیرے پر ساحل سے کشتی کے ذریعے پہنچنے میں 10 منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔ پرانی بیرکوں سے لے کر توپ خانے کی بیٹریوں تک شیل شافٹ اور زیر زمین بارودی کمرے بھی اس جزیرے پر شامل  کی گئی ہیں۔

Back to top button