کیا شارکس 500سال تک زندہ رہ سکتی ہیں؟

ماہرآبی حیات نے انکشاف کیا ہے کہ شارکس کی ایک قسم جو 500سال تک زندہ رہ سکتی ہے ۔

ماہرین نے بتایا کہ گرین لینڈ شارک وہ جاندار ہے جو 5 صدیوں تک زندہ رہ سکتا ہے مگر اب تک یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کی عمر اتنی لمبی پاتی ہے ۔سائنسدانوں نے گرین لینڈ شارکس کی اتنی لمبی عمر کا ممکنہ راز جاناہے۔سیکڑوں سال طویل زندگی کا راز میٹابولز م میں کبھی تبدیلیاں نہ آنا شامل ہے۔

حیران کن دریافت نے سائنسدانوں کو دنگ کر دیا کیونکہ انہوں نے اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔شارکس کی کم از کم اوسط عمر ڈھائی سو سال ہوتی ہے مگر کچھ 500 سال تک بھی زندہ رہ سکتی ہیں۔یہ قسم آرکٹک اور شمالی بحر اوقیانوس کی 8684 فٹ گہرائی میں رہنا پسند کرتی ہے۔

Back to top button