ڈاکٹریاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی

سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو کوٹ لکھپت جیل سے شوکت خانم ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ رہ چکی ہیں۔
انسداد دہشت گردی کے عدالت کے جج نے چیک اپ کے حوالے سے آرڈر جاری کر رکھا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت تھری کے جج نے چیک اپ کا حکم دیا تھا۔
