عمران حملہ کیس:ملزم کے بھائی اور بھانجے کو پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان حملہ کیس کے ملزم نوید کے زیرحراست بھائی اور بھانجےکو16 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت عالیہ لاہور میں جسٹس عالیہ نیلم نے عمران خان پر حملہ کیس میں گرفتار ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار ملزم نوید کی اہلیہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔پولیس نے تاحال دونوں کی گرفتاری ظاہر نہیں کی ہے۔ عدالت ملزم نوید کے بھائی شفیق اور بھانجے علی رضا کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کرنے کا حکم دے۔
لاہور ہائیکورٹ نے آر پی او گوجرانوالہ کو دونوں مبینہ ملزمان کو 16جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
