15ماہ کے دوران2108بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص

پاکستان میں 15 ماہ کے دوران 2 ہزار 108 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔

وفاقی وزارتِ صحت کامن مینجمنٹ یونٹ کے مطابق  ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں میں 1 ہزار 274 لڑکے اور 834 لڑکیاں شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں 15 ماہ میں 1 ہزار 515 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی۔

حکام کے مطابق سندھ میں 2025ء کے دوران 1ہ زار 186جب کہ 2026ء کے پہلے 3 ماہ میں مزید 329 بچے متاثر ہوئے اور 2025ء میں دوسرے نمبر پر پنجاب رہا جہاں 418 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا رہا جہاں111 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے، جن میں سے 90 کیسز 2025ء میں رپورٹ ہوئے اور21 کیسز 2026ء کے پہلے 3 ماہ کے دوران رپورٹ ہوئے۔

حکام کے مطابق بلوچستان میں 38 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے، جن میں سے 33 کیسز 2025ء میں اور 5 کیسز 2026ء کے پہلے 3 ماہ کے دوران رپورٹ ہوئے۔

Back to top button