15کروڑ سےزائد آمدن پر 50فیصد سپرٹیکس ادا کرنےکاحکم

سپریم کورٹ نے 15کروڑ سے زیادہ آمدن والے ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے قرار دیا کہ زیادہ آمدن والے ٹیکس دہندگان 14روز میں ایف بی آر کو سپر ٹیکس جمع کروائیں۔
وکیل ایف بی آر نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک نیا سیکشن ڈال کر15 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والوں پریہ سپر ٹیکس عائد کیا گیا۔
