’’گوگل کا جی میل ایپلی کیشن میں دھماکے دار فیچر متعارف‘‘

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے جی میل ایپلی کیشن میں نیا دھماکے دار فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے جس میں صارفین کو آن لائن ٹرانسلیشن کی سہولت دی جائے گی۔گوگل جہاں جی میل پر ترجمے کی سہولت فراہم کرتا ہے، وہیں گوگل ٹرانسلیشن دنیا کی 100 سے زائد زبانوں میں دستیاب ہے اور اس سے یومیہ کروڑوں افراد استفادہ کرتے ہیں، گوگل ٹرانسلیشن کو جی میل بھی شامل کیا جا چکا ہے اور ڈیسک ٹاپ پر اسے استعمال کرنے والے افراد کئی سال سے سہولت سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ڈیسک ٹاپ کے بعد اب کمپنی نے جی میل ایپلی کیشن یعنی موبائل ورژن پر بھی ترجمے کے فیچر کو شامل کر لیا، کمپنی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جی میل کی ایپلی کیشن میں 8 اگست سے ٹرانسلیشن کے فیچر کو پیش کیا جا رہا ہے اور ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی۔بلاگ میں بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ صارفین کے موبائلز پر 15 اگست تک فیچر نظر آنے لگے گا جبکہ آئی او ایس صارفین کے موبائلز میں 21 اگست تک فیچر شامل ہوجائے گا۔ترجمے کا فیچر ای میل کے ٹاپ پر نظر آئے گا اور صرف ایک کلک پر ہی صارفین موصول ہونے والی ای میل کو مطلوبہ زبان میں پڑھ سکیں گے اگر بعض صارفین کو 15 دن کے اندر ای میل کے ٹاپ پر ترجمے کا فیچر نظر نہ آئے تو ایسے صارفین کو جی میل کی سیٹنگ میں جاکر ٹرانسلیشن کے فیچر کو آن کرنا پڑے گا۔کمپنی کے مطابق ٹرانسلیشن کے آپشن کو ڈسمس کیے جانے کے بعد دوبارہ بھی فیچر ای میل کے ٹاپ پر نطر آئے گا تاہم اگر کوئی صارف ترجمے کے فیچر کو ہمیشہ کے لیے سیٹنگ میں جا کر بلاک کرے گا تو اس سے دوبارہ ترجمے کی اجازت دینا نہیں پوچھا جائے گا۔

Back to top button