ریورفرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی شجرکاری مہم کاآغاز

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نادیہ طاہر کاکہنا ہے کہ ریورفرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے شجرکاری مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا۔روڈا کا انڈسٹریل زون میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ۔انڈسٹریز کے اندر گرین کور کے لئے جگہ مختص کر کے مختلف اقسام کے درخت لگائے جا رہے ہیں۔انڈسٹریز کے بعد ڈرین کے اطراف پر بھی شجرکاری کی جائے گی۔

نادیہ طاہرکامزید کہنا تھاکہ شجرکاری اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے سے ہی بین الاقوامی معیار پر انڈسٹریز کو چلایا جا سکے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ نادیہ ۔روڈا کی جانب سے انڈسٹریل زون میں 2 کلومیٹر سیوریج لائن مکمل اور میں بولیوارڈ پر روڈ بچائی جا رہی ہے۔

Back to top button