27 ویں آئینی ترمیم : عمران خان سے مشاورت کے بعد ردعمل دیں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم پر باضابطہ ردعمل دے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت نے بل تو پیش کردیا لیکن کسی نے اس کے خدوخال نہیں دیکھے۔ این ایف سی ایوارڈ کو کبھی چھیڑا نہیں گیا، اس لیے صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہونا چاہیے۔
27 ویں آئینی ترمیم : فریم ورک تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا امکان
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم 27 ویں ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، کیوں کہ کوئی بھی آئینی ترمیم ایک ایسی اسمبلی نہیں کرسکتی جو فارم 47 کی بنیاد پر وجود میں آئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ٹویٹ کے ذریعے جو باتیں سامنے آئی ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں، کیوں کہ پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ اس ترمیم کے ذریعے آزاد عدلیہ کے تصور کو ختم کیا جا رہا ہے، لہٰذا ہم اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔
