برطانوی بادشاہ چارلس کینسر میں مبتلا ہوگئے

شاہی محل بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ کنگ چارلس میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کا علاج پیر سے شروع ہوگیا ہے۔
شاہی محل کے مطابق کینسر کی تشخیص شاہ چارلس کے پروسٹیٹ کے علاج کے دوران ہوئی۔بکنگھم پیلس کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ بادشاہ میں کس قسم کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
دوسری جانب کنگ چارلس کے بیٹے شہزادہ ہیری نے اپنے والد سے بات کی ہے اور وہ آنے والے دنوں میں امریکا سے برطانیہ کیلئے روانہ ہوں گے۔
