حکومت کا بجلی10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا منصوبہ تیار

حکومت نے عوام بجلی10 روپے فی یونٹ سستی دینے کا منصوبہ تیار کرنے کی تیاری شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عوام کو بلز میں سہولت دینے کے لیے بجلی 8 سے 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا حکومتی منصوبہ تیار ہے، جس کے تحت گردشی قرضے کے حجم کو ختم کیا جائے گا۔
حکومتی منصوبے پر عمل کے تحت قرضوں کی ادائیگی میں 1.3 کھرب روپے کی کمی سے گنجائش پیدا کی جائے گی اورقرضوں کی کمی سےپیدا ہونے والی مالی گنجائش بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے استعمال ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آئندہ ماہ کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گا، اس دورے کے دوران یہ منصوبہ آئی ایم اہف مشن کے سامنے رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئےٹیکسوں میں کمی کا منصوبہ آئی ایم ایف پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومتی منصوبےکے تحت بنیادی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک کمی کی جائے گی۔

Back to top button