کراچی میں ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 4 ایجنٹس گرفتار

کراچی کے علاقے قائدآباد میں سندھ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے چار ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار افراد بھارتی آرمی کے کرنل رنجیت کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چار دستی بم، ایک پستول اور ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی۔

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کو فون،مشرق وسطی کی صورتحال پرتبادلہ خیال

شعیب میمن نے مزید بتایا کہ ملزمان ملکی حساس تنصیبات اور سیکیورٹی اداروں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات دشمن تک پہنچا رہے تھے۔ دوران تفتیش، گرفتار ملزمان نے متعدد اہم اہداف کی نشاندہی بھی کی ہے۔

Back to top button