این اے 249: مریم کا الیکشن کمیشن سے نتائج روکنے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے این اے 249 کراچی کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن سے نتائج روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اپنی ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ چند سو ووٹوں سے ن لیگ سے جیت چرائی گئی، الیکشن کمیشن کو متنازع ترین انتخابات میں سے ایک اس الیکشن کا نتیجہ روکنا چاہیے اور اگر الیکشن کمیشن ایسا نہ بھی کرے تو بھی یہ کامیابی عارضی ہوگی اور جلد فتح ن لیگ کے حصے میں آئےگی۔


قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر کہا تھا کہ 40ڈگری کی گرمی میں بھی دھند، یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمہیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی، ن لیگ اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا تھا کہ مسلم لیگ ن یہ سیٹ واضح برتری سے جیت رہی تھی اور پھر نتائج کچھ دیر کے لیے رک جاتے ہیں اور پھر اچانک نتائج میں واضح فرق آ جاتا ہے۔ تنبیہ کیے دیتی ہوں، اگر نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی۔ مسلم لیگ ن اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔ جس نے بھی یہ بھونڈی کوشش کی ہے اس کو شاید ڈسکہ کا انجام یاد نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ووٹر ٹرن آوٹ بمشکل 15-18 فیصد اور گنتی کا عمل ساڑھے آٹھ گزرنے کے بعد بھی جاری ؟ یہاں بھی دھند چھا گئی تھی کہ عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا؟ بےوقوف سمجھ رکھا ہے کیا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button