امریکی ویزہ اپوائنٹمنٹ کے وقت میں 50 فیصد کمی

امریکی سفارتخانے نے ویزہ اپوائنٹمنٹ کے وقت میں 50 فیصد کمی کردی۔

پاکستان میں امریکی ویزہ درخواستوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی۔امریکی سفارتخانے نے ویزہ اپوائنمنٹ کا وقت 440 دن سے کم کرکے 230 دن کردیا،امریکی سفارتخانہ ایک ماہ میں 10 ہزار ویزہ درخواستیں پراسیس کررہا ہے۔ویزے کے اجرا میں پاکستانی سٹوڈنٹس کو ترجیح دی جارہی ہے۔ٹورازم، بزنس اور سٹوڈنٹ کیٹگری میں اپوائنمنٹ کا وقت نصف سے کم ہوگیا۔

 جماعت اسلامی کے تحفظات کو جلد دور کیاجائیگا،حکومتی مذاکراتی کمیٹی

ذرائع کے مطابق گزشتہ برس امریکی سفارتخانے نے ریکارڈ ویزہ درخواستیں پراسیس کیں،امریکی سفارتخانے میں بیک لاگ کم کرنے کیلئے قونصلر آفیسرز کی تعداد بڑھادی گئی۔امیگرینٹس ویزہ درخواستوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر پراسیس کیا جارہا ہے۔

Back to top button