زیارت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بی ایل اے کے 7 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع زیارت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 7 دہشت گرد ہلاک۔

ذرائع کے مطابق کہ زیارت کے علاقے چوتیر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) سے ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،ملزمان دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

پاکستان کی وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر بھارت کی سائبر دہشت گردی

واضح رہےکہ رواں ہفتے ملک میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے، گزشتہ 3 روز کے دوران سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بناتےہوئے فتنۃ الخوارج کے 71 دہشت گردوں کو ہلاک کیاہے۔

Back to top button