9 اور 10 محرم کو موبائل سروس بند رہنے کا امکان

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت سے نو اور دس محرم الحرام کو جلوسوں کے راستوں اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کر دی ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وفاقی حکومت کو اس سلسلہ میں باضابطہ چٹھی ارسال کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی انتظامات کے تناظر میں نو اور دس محرم کے جلوسوں کے راستوں اور اطراف میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان تیار کر لیا۔9 اور 10 محرم کو موبائل سروس بند رکھنے کی سفارش کی ہے اور کہا گیاہے کہ موبائل سروس جلوسوں کے راستوں پر بند کی جائیں گی۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز ،آرپی اوز کا اجلاس ہوا۔ جس میں محکمہ داخلہ پنجاب کی چطح پر محرم الحرام سے متعلق سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا۔
وزیر قانون پنجاب نے اس حوالے سے ڈویژنل کمشنرز،آر پی اوز کو ہدایت جاری کر دی۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے ملک بھر میں محرم الحرام کے موقع پر 10-9-8 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ موبائل فون سروس بند رکھنے کے اختیارات متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سونپنے پر مشاورت شروع کر دی جس کا فیصلہ آئندہ دو تین روز میں کر کے احکامات متوقع ہیں ذرائع کے مطابق حکومت اس تجویز پر غور کر رہی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کو اختیار دیا جائے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ موبائل سروس بند کرواسکیں تاہم حکومت نے حساس اضلاع میں 10-9-8 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون سروس پر پابندی عائد کرنے کا اصولی فیصلہ کے لئے مشاورت کی جا رہی ہے۔
جب کہ سندھ میں محرم الحرام کے موقع پر دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں یکم سے 10محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ اس سلسلے میں کراچی سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔
