پاکستانی فلم ’83‘ دیکھ کر بہت خوش ہوں گے

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’83‘آئندہ ہفتے کرسمس کے موقع پر 24 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی، رنویر سنگھ کے مطابق پاکستانی شائقین فلم دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔

دبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے بتایا کہ فلمی سینز کے متعلق کچھ نہیں بتا سکتا لیکن اسے دیکھ کر پاکستانی شائقین بہت خوش ہوں گے اور پاکستانیوں کو ’83‘ ہر حال میں دیکھنی چاہیے۔

رنویر سنگھ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’83‘ فلم بہت ہی پیاری مووی ہے اور اسے ہر فلم اور کرکٹ مداح کو دیکھنا چاہئے۔

دبئی کے برج خلیفہ پر ان کی فلم کے ٹریلر کی کلپس بھی دکھائی گئی تھیں جب کہ اس سے قبل ’83‘ کو گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

Back to top button