جنت مرزا نے شادی تقریبات کی فہرست شیئر کر دی

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے مداحوں سے شادی تقریبات کی فہرست شیئر کر دی ہے جس میں مختلف ایونٹس کے انعقاد کا ٓذکر کیا گیا ہے، جنت مرزا کی طرف سے انسٹااسٹوری میں شیئر کی گئی فہرست میں سب سے پہلے ڈھولکی کا مختصر فنکشن رکھا گیا ہے اور اس کے بعد گرینڈ ڈھولکی فنکشن کو جگہ دی گئی ہے۔فہرست میں شادی سے قبل میلاد کرانے کا بھی کہا گیا ہے ۔ میلاد کے کچھ روز بعد قوالی نائٹ ہوگی اور پھر بالی ووڈ نائٹ منعقد ہو گی۔ پھر باری آتی ہے مایوں اور رسم حنا کی اور آخر میں بارات ہوگی، ٹک ٹاکر کی جانب سے شیئر کی گئی شادی کی مختلف تقریبات کی فہرست دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں کی جانے لگیں تاہم یہ شادی کی فہرست جنت مرزا کی نہیں بلکہ ان کی بہن اور ٹک ٹاکر سحر مرزا کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات کی ہیں۔

Back to top button