’’ اہلیہ کی دوسری شادی پر عمیر جسوال کے سیر سپاٹے

معروف گلوکار عمیر جسوال سابق اہلیہ کی شادی پر سیر و تفریح میں منگن ہیں جبکہ مداح ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کر رہے ہیں، گلوکار نے تاحال اس حوالے سے کوئی پیغام جاری نہیں کیا ہے، عمیر جسوال کی سابق اہلیہ ثنا جاوید نے 20 جنوری کو کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔ثنا جاوید نے پہلی شادی عمیر جسوال سے 2020 میں کی تھی اور دونوں کے درمیان 2023 میں علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس پر دونوں نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی اور اب اداکارہ نے دوسری شادی کرلی، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے پہلے شوہر سے طلاق لے لی۔سابق اہلیہ کی دوسری شادی کے دن عمیر جسوال نے مقدس شہر مدینہ منورہ کے گلیوں کی تصویر شیئر کی تھی جبکہ بعد ازاں انہوں نے امریکی ریاست لوزیانا کے شہر بیٹون روج کے پہاڑوں پر سیر سپاٹے کرنے کی تصاویر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھیں، عمیر جسوال کی جانب سے سابق اہلیہ کی دوسری شادی پر کوئی ردعمل اور بیان جاری نہ کیے جانے کے باجود صارفین ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی کیا۔مداحوں نے عمیر جسوال کی جانب سے مدینہ منورہ کی شیئر کی گئی تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے گلوکار کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور لکھا کہ ثنا جاوید ان کے قابل نہ تھیں، مداحوں نے کمنٹس میں لکھا کہ ثنا جاوید نے عمیر جسوال کے ساتھ شادی میں رہتے ہوئے ان کے ساتھ دھوکا کیا، بعض مداحوں نے عمیر جسوال کی تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں خوش نصیب شخص قرار دیا کہ ان کی ثنا جاوید سے جان چھوٹی، کچھ افراد نے یہ بھی لکھا کہ عمیر جسوال بہت اچھے شخص ہیں، صارفین اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور ہمدردی کا اظہار کیے جانے پر عمیر جسوال نے کوئی ردعمل نہیں دیا اور وہ انسٹاگرام پر سیر سپاٹوں کی تصاویر شیئر کرتے رہے۔

Back to top button