عامر میر کی قیادت میں پنجاب حکومت کے وفد کا دورہ کینیڈا

صوبائی وزیر سیاحت عامر میر کی قیادت میں پنجاب کے تین رکنی وفد نے کینیڈا کے صوبے البرٹا کا دورہ کیا جس کے دوران پنجاب اور البرٹا کو جڑواں شہر بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، تجویز حتمی منظوری کیلئے البرٹا کے پریمیر کو بھیج دی گئی۔ پنجاب کے وزارتی وفد میں وزیر تجارت ایس ایم تنویر، وزیر تعلیم منصور قادر اور وزیر سیاحت عامر میر جبکہ البرٹا کے وفد میں امیگریشن منسٹر محمد یاسین اور وزیر تعلیم راجن ساہنی شامل تھے، اس موقع پر پی ڈبلیو سی ٹی اے کی صدر بشریٰ رحمان بھی موجود تھیں، وفود کی ملاقات میں صوبہ پنجاب سے زیادہ سے زیادہ ورک فورس البرٹا بھجوانے پر اتفاق کیا گیا، شرکاء نے تعلیم، سیاحت، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون جبکہ پاکستان میں سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے دو فائیو سٹار ہوٹلز بنانے پر بھی اتفاق کیا، البرٹا کے حکام نے کنیڈین سکھ یاتریوں کی دیکھ بھال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Back to top button