’’اداکارہ حرا سومرو کی گرل فرینڈ رکھنے والے مردوں پر تنقید‘‘

اداکارہ حرا سومرو ںے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوسری شادی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گرل فرینڈز رکھنے والے مرد سر اٹھا کر گھومتے ہیں۔حرا سومرو نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوسری شادی کے موقع پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ پاکستان یوں تو اسلامی ملک ہے لیکن یہاں ہر نکاح کرنے والے مرد کو بے غیرت کہا جاتا ہے، مزید لکھا کہ ملک میں گرل فرینڈ رکھنے والا مرد سر اٹھا کر گھومتا ہے۔اگرچہ حرا سومرو نے واضح طور پر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی حمایت نہیں کی لیکن انہوں نے ان کی شادی کے موقع پر ہی سٹوری شیئر کی، جسے متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، اداکارہ کی جانب سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کے تعلقات اور پھر ان کی شادی کی حمایت اور تعریف کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور اداکارہ کو یاد دلایا گیا کہ دونوں شخصیات نے اپنے پہلے شریک حیات کے ساتھ دھوکا کیا۔سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ نکاح خراب یا بری چیز نہیں ہے لیکن نکاح میں رہتے ہوئے دوسروں کے ساتھ تعلقات رکھنا خراب ہے، بعض افراد نے حرا سومرو کو یاد دلایا کہ شعیب ملک نے پہلی بیوی کو دھوکا دیا اور اسی طرح ثنا جاوید نے بھی شوہر کو دھوکے میں رکھا۔خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی، دونوں کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک کی پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ہوئی تھی، جن سے انہیں 2018 میں بیٹا بھی ہوا اور ان کی درمیان 2023 میں طلاق ہوئی، اسی طرح ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال سے 2020 میں ہوئی اور ان کی بھی طلاق 2023 میں ہوئی، دونوں کو شادی میں رہتے ہوئے ایک دوسرے سے تعلقات استوار کرنے اور اپنے شریک حیات کو دھوکا دینے پر تنقید کا بھی سامنا ہے جب کہ بعض افراد ان کی حمایت بھی کرتے دکھائی دیئے۔

Back to top button